ابنا: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی حکومت کو گزشتہ دس سالوں میں افغانستان اور عراق میں دیے جانے والے ٹھیكوں میں تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ایک غیر جانبدار کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس نقصان کی وجہ ٹھیکیداروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ، خراب منصوبہ بندی اور دھوکہ دہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ان ٹھیكوں میں احتساب اور مسابقت کا عمل معیار کے مطابق نہیں تھا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ان دونوں ملکوں میں امریکہ نے جو بھی سرمایہ کاری کی ہے وہ امریکہ کے ان علاقوں سے انخلاء کے بعد ضائع ہو سکتی ہے۔ ..............
/169